مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ معجزوں کا بیان ۔ حدیث 529

برکت کا معجزہ

راوی:

وعن جابر أن رسول الله جاءه رجل يستطعمه فأطعمه شطر وسق شعير فما زال الرجل يأكل منه وامرأته وضيفهما حتى كاله ففني فأتى النبي صلى الله عليه و سلم فقال : " لو لم تكله لأكلتم منه ولقام لكم " رواه مسلم

اور حضرت جابر سے روایت ہے کہ (ایک دن ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص نے حاضر ہو کر کھانا مانگا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو آدھا وسق جو عطا فرمائے ، (اس نے وہ جولے کر گھر رکھ دئیے اور پھر ) نہ صرف خود وہ شخص بلکہ اس کی بیوی اور ان دونوں کے (ہاں آنے جانے والے ) مہمان مستقل اسی جو میں سے لے کر کھاتے تھے (لیکن وہ جو ختم نہیں ہوتا تھا ، یہاں تک کہ ایک دن ، اس شخص نے (باقی ماندہ ) جوؤں کو ناپا (جس کا اثر یہ ہوا کھ ) پھر وہ جو ختم ہوگئے، اس کے بعد وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا (اور صورت حال عرض کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم اس جو کو نہ ناپتے تو تم لوگ ہمیشہ اسی جو میں سے لے کر کھاتے رہتے اور (میری برکت کے سبب ) وہ (جوں کے توں ) تمہارے پاس باقی رہتے ۔ (مسلم )

یہ حدیث شیئر کریں