مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ معجزوں کا بیان ۔ حدیث 514

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی گواہی کیکر کے درخت کی زبانی

راوی:

وعن ابن عباس قال جاء أعرابي إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : بما أعرف أنك نبي ؟ قال : " إن دعوت هذا العذق من هذه النخلة يشهد أني رسول الله " فدعاه رسول الله صلى الله عليه و سلم فجعل ينزل من النخلة حتى سقط إلى النبي صلى الله عليه و سلم ثم قال : " ارجع " فعاد فأسلم الأعرابي . رواه الترمذي وصححه

اور " حضرت ابن عباس کہتے ہیں کہ ( ایک دن ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک دیہاتی آیا اور کہنے لگا کہ میرے لئے اس بات کو جاننے ( اس پر یقین کرنے ) کا ذریعہ کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نبی ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس ذریعہ سے کہ میں ابھی اس کھجور کے درخت پر لگے ہوئے خوشہ کو بلاتا ہوں وہ ( یہاں آکر ) گواہی دے گا کہ میں اللہ کا نبی ، اور رسول ہوں ۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خوشہ کو بلایا اور وہ ( خوشہ ) کھجور کے درخت سے الگ ہو کر اترنے لگا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب زمین پر آ کر گرا ( اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ورسالت کی گواہی دی ) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو حکم دیا کہ واپس جاؤ اور زوہ خوشہ واپس ( اپنی جگہ ) چلا گیا ، ( یہ دیکھ کر ) اس دیہاتی نے فورا اسلام قبول کر لیا ۔ اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور اس کو صحیح قرار دیا ہے ۔ "

یہ حدیث شیئر کریں