مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ نبوت کی علامتوں کا بیان ۔ حدیث 436

شق قمر کا معجزہ

راوی:

وعن أنس قال : إن أهل مكة سألوا رسول الله صلى الله عليه و سلم أن يريهم آية فأراهم القمر شقتين حتى رأوا حراء بينهما . متفق عليه

اور حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مکہ کے کافروں نے (جمع ہو کر ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مطالبہ کیا کہ (اگر ) تم (نبوت کے دعوے میں ) سچے ہو تو کوئی نشانی (معجزہ دکھاؤ، چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ) اپنے دست مبارک کے اشارہ سے چاند کے دو ٹکڑے کر کے دکھا دئیے یہاں تک کہ ان کافروں نے حراء پہاڑ کو چاند کے ان دونوں ٹکڑوں کے درمیان دیکھا ۔ ( بخاری ومسلم)

یہ حدیث شیئر کریں