وحی کا انتظار :
راوی:
وعن عبد الله بن سلام قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا جلس يتحدث يكثر أن يرفع طرفه إلى السماء . رواه أبو داود
اور حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب باتیں کرنے بیٹھتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ آسمان کی طرف اٹھتی رہتی تھی (ابوداؤد)
تشریح :
یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے گفتگو کے دوران بھی بار بار نگاہ اٹھا کر آسمان کی طرف دیکھا کرتے تھے اور یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس انتظار کی کیفیت کا اظہار ہوتا جو حضرت جبرائیل علیہ السلام کے اترنے اور وحی آنے کے سلسلہ میں رہتا تھا ۔