مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان ۔ حدیث 409

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کم گوئی کا ذکر :

راوی:

وعن جابر بن سمرة قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم طويل الصمت . رواه في " شرح السنة "

اور حضرت جابر ابن سمرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ تر خاموشی اختیار کئے رہتے تھے ۔ اس روایت کو بغوی نے شرح السنۃ میں نقل کیا ہے ۔

تشریح :
مطلب یہ کہ کم گوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصف تھا ، اگر کوئی ضروری بات کرنی ہوتی تو بولتے ورنہ خاموش رہا کرتے تھے بخاری ومسلم اور دوسرے محدثین نے ایک روایت نقل کی ہے کہ :
من کان یومن باللہ والیوم الاخرۃ فلیقل خیرہ ولیسکت۔
جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہو اس کو چاہیے کہ یا تو اچھی بات زبان سے نکالے ورنہ خاموش رہے ۔ اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے تھے ۔
لیتی کنت اخرس الاعن ذکر اللہ "
کاش میں گونگا ہوتا ، بس ذکر اللہ کی حد تک گویائی حاصل ہوتی ۔

یہ حدیث شیئر کریں