مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان ۔ حدیث 408

اپنی ذات کے لئے کچھ بچا کر نہ رکھتے تھے :

راوی:

وعنه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم كان لا يدخر شيئا لغد . رواه الترمذي

مطلب یہ کہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر جو کامل اعتماد اور توکل تھا اور اس کے خزانہ رحمت پر جو پورا بھروسہ تھا اس کے تحت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کوئی چیز بچا کر اور جمع کر کے نہیں رکھی کہ کل کام آئے گی ۔ لیکن یہ بات صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات خاص کے لئے مخصوص تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ذات کے لئے ایسا نہیں کرتے تھے ، ورنہ یہ ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر اہل وعیال کی خاطر ان کی ایک سال کی اصل ضروریات کے بقدر چیزیں جمع کرکے رکھ دیتے تھے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے بارے میں یہ خدشہ رہتا تھا کہ شاید یہ لوگ احتیاج کے وقت صبروتحمل نہ کرسکیں اور انسانی جبلت کے تحت اپنی ضروریات کی طرف سے فکر مند رہیں ۔

یہ حدیث شیئر کریں