مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان ۔ حدیث 403

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف حمیدہ :

راوی:

وعن عائشة رضي الله عنها قالت : لم يكن رسول الله صلى الله عليه و سلم فاحشا ولا متفحشا ولا سخابا في الأسواق ولا يجزي بالسيئة السيئة ولكن يعفو ويصفح . رواه الترمذي

اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نہ تو خلقی وطبعی طور پر فحش گو تھے اور نہ قصدا فحش گوئی کرتے تھے (گویا کسی بھی طرح اور کسی بھی حالت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے فحش گوئی کا صدور نہیں ہوتا تھا ) اور نہ بازاروں میں شور مچانے والے تھے (جیسا کہ عام لوگوں کی عادت ہوتی ہے ) اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم برائی کا بدلہ برائی سے لیتے تھے بلکہ (برائی کرنے والے کو دل سے ) معاف کردیتے تھے اور ظاہر میں بھی ) اس سے عفو ودرگذر کا معاملہ کرتے تھے ( اور اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم حق تعالیٰ کے اس ارشاد پر عمل کرتے تھے : (فاعف عنہم واصفح ان اللہ یحب المحسنین) (ترمذی)

یہ حدیث شیئر کریں