غیریب وپریشان حال لوگوں کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معاملہ :
راوی:
وعنه قال : كانت أمة من إماء أهل المدينة تأخذ بيد رسول الله صلى الله عليه و سلم فتنطلق به حيث شاءت . رواه البخاري
اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ مدینہ والوں کی لونڈیاں میں سے ایک لونڈی کا یہ معاملہ تھا کہ جب اس کو کوئی پریشانی لاحق ہوتی ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑتی اور جہاں اس کا جی چاہتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لے جاتی ۔ (بخاری)
تشریح :
مطلب یہ کہ وہ ضرورت سمجھتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ سے باہر کہیں دور اس طرح لئے چلی جاتی اور وہاں اپنی پریشانی بیان کرتی اور جو کچھ کہنا سننا ہوتا کہتی سنتی ۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی امت کے لوگوں یہاں تک کہ چھوٹے درجہ کے افراد سے کس قدر محبت وتعلق تھا اور تواضع وبے نفسی کے کس بلند ترین مقام پر فائز تھے !