حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خوش دلی چہرہ سے نمایاں ہوجاتی تھی :
راوی:
وعن كعب بن مالك قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا سر استنار وجهه حتى كأن وجهه قطعة قمر وكنا نعرف ذلك . متفق عليه
اور حضرت کعب ابن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم جب خوش ہوتے تو آپ کا چہرہ مبارک کھل اٹھتا تھا اور ایسے معلوم ہونے لگتا کہ آپ کا چہرہ مبارک چاند کا ٹکڑا ہے اور اس چیز سے ہم ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اندرونی کیفیت پہچان لیتے تھے) (بخاری و مسلم)