مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسماء مبارک اور صفات کا بیان ۔ حدیث 378

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پنڈلیاں ، آنکھیں اور مسکراہٹ :

راوی:

وعن جابر بن سمرة قال : كان في ساقي رسول الله صلى الله عليه و سلم حموشة وكان لا يضحك إلا تبسما وكنت إذا نظرت إليه قلت : أكحل العينين وليس بأكحل . رواه الترمذي

اور حضرت جابر ابن سمرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پنڈلیاں سبک ونازک تھیں ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم (عام طور ) ہنسا نہیں کرتے تھے بلکہ مسکرایا کرتے تھے اور میں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف تو دل میں کہتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سرمہ لگائے ہوئے ہیں حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سرمہ لگائے نہ ہوتے تھے ۔" (ترمذی)

تشریح :
مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں خلقی طور پرسرمہ آگیں ہونے کی وجہ سے بہت حسین وخوبصورت معلوم ہوتی تھیں ۔
بسان سرمہ سیہ کردہ خانہ مردم
دو جشم تو کہ سیاہ اند سرمہ نا کردہ :

یہ حدیث شیئر کریں