مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسماء مبارک اور صفات کا بیان ۔ حدیث 375

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود آفتاب کی طرح :

راوی:

وعن أبي عبيدة بن محمد بن عمار بن ياسر قال : قلت للربيع بنت معوذ بن عفراء : صفي لنا رسول الله صلى الله عليه و سلم قالت : يا بني لو رأيته رأيت الشمس طالعة . رواه الدارمي

محمد بن عمار ابن یاسر کے صاحبزادے ابوعبیدہ کہتے ہیں کہ میں نے معوذ ابن عفراء کی صاحبزادی حضرت ربیع (صحابیہ ) سے کہا کہ آپ ہمارے سامنے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصف بیان کریں تو انہوں نے کہا کہ : میرے بیٹے ! اگر تم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لیتے تویہی سمجھتے کہ چمکتا ہوا سورج دیکھ لیا ہے ۔ (دارمی )

تشریح
مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایسا دبدبہ اور جلال تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود اس قدر پر نور تھا کہ آپ کو دیکھنا گویا چمکتے ہوئے سورج کو دیکھنا تھا ۔

یہ حدیث شیئر کریں