مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ سیدالمرسلین کے فضائل ومناقب کا بیان ۔ حدیث 350

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء علیہم السلام کے امام ہوں گے :

راوی:

وعن أبي بن كعب عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " إذا كان يوم القيامة كنت إمام النبيين وخطيبهم وصاحب شفاعتهم غير فخر " . رواه الترمذي

اور حضرت ابی ابن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب قیامت کا دن ہوگا تو میں ( مقام محمود میں کھڑا ہونگا اور ) تمام انبیاء کا امام وپیشوا بنوں گا (جب ان میں کوئی بھی بولنے پر قادر نہیں ہوگا تو میں ان کی ترجمانی کروں گا اور سب کی شفاعت وشفارش کروں گا اور میں یہ بات فخر کے طور پر نہیں کہتا ۔" (ترمذی)

یہ حدیث شیئر کریں