مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ قیامت سے پہلے ظاہر ہونے والی نشانیاں اور دجال کا ذکر ۔ حدیث 35

فتنہ دجال سے بڑا کوئی فتنہ نہیں

راوی:

وعن عمران بن حصين قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول ما بين خلق آدم إلى قيام الساعة أمر أكبر من الدجال . رواه مسلم . ( متفق عليه )

اور حضرت عمران ابن حصین کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ آدم کی پیدائش سے لے کر قیامت کے دن تک (یعنی کائنات انسانی کے پورے زمانہ میں ابتلاء واختلال اور استدراج کے اعتبار سے دجال کے فتنہ سے بڑا کوئی فتنہ نہیں ۔ (مسلم )

یہ حدیث شیئر کریں