مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ سیدالمرسلین کے فضائل ومناقب کا بیان ۔ حدیث 328

جنت کا دروازہ سب سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کھولا جائے گا :

راوی:

وعنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " آتي باب الجنة يوم القيامة فأستفتح فيقول الخازن : من أنت ؟ فأقول : محمد . فيقول : بك أمرت أن لاأفتح لأحد قبلك " . رواه مسلم

اور حضرت انس کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب قیامت کے دن میں جنت کے دروازے پر آؤں گا اور اس کو کھلواؤں گا تو جنت کا نگہبان پوچھے گا کہ تم کون ہو ؟ میں کہوں گا کہ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) ہوں۔ تب نگہبان کہے گا مجھ کو حکم دیا گیا تھا کہ آپ سے پہلے کسی کے لئے دروازہ نہ کھولوں ۔ (مسلم )

یہ حدیث شیئر کریں