مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ سیدالمرسلین کے فضائل ومناقب کا بیان ۔ حدیث 308

سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم شفاعت کریں گے :

راوی:

وعنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " أنا أول شفيع في الجنة لم يصدق نبي من الأنبياء ما صدقت وإن من الأنبياء نبيا ما صدقه من أمته إلا رجل واحد " . رواه مسلم

اور حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جنت میں سب سے پہلے سفارش کرنے والا میں ہوں گا (یعنی اپنی امت کو) جنت میں داخل کرنے کی یا اہل جنت کی مراتب درجات کی ترقی کی سفارش سب سے پہلے میں کرونگا ) انبیاء میں سے جتنی تصدیق میری کی گئی ہے اتنی کسی کی نہیں کی گئی ہے (یعنی میری نبوت ورسالت کی تصدیق کرنے والوں اور مجھ پر ایمان لانے اور رکھنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ، اس طرح تمام امتوں کے مقابلہ میں میری امت سب سے بڑی ہے ) اور حقیقت یہ ہے کہ انبیاء میں سے ایک نبی ایسے بھی گذرے ہیں جن کی تصدیق صرف ایک مرد نے کی ہے ۔ (مسلم)

یہ حدیث شیئر کریں