وہ فرشتے جو عرش الہٰی کو اٹھائے ہوئے ہیں :
راوی:
وعن جابر بن عبد الله عن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " أذن لي أن أحدث عن ملك من ملائكة الله من حملة العرش أن ما بين شحمة أذنيه إلى عاتقيه مسيرة سبعمائة عام " . رواه أبو داود
اور حضرت جابر ابن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ اجازت مل گئی ہے کہ میں اللہ کے ان فرشتوں میں سے ایک فرشتہ کا حال بیان کروں جو عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں اس فرشتہ کے کان کی لوسے اس کے کندھے تک کا درمیانی فاصلہ سات سو سال کی مسافت کے برابر ہے (ابوداؤد )