مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ جنت اور دوزخ کی تخلیق کا بیان۔ ۔ حدیث 285

کمانا انبیاء کی سنت ہے :

راوی:

وعنه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " كان زكرياء نجارا " . رواه مسلم

اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " حضرت زکریا علیہ السلام نجار (یعنی بڑھئی) تھے (مسلم)

تشریح :
مطلب یہ کہ وہ بڑھئی کا کام کرتے تھے اور اپنی روزی اپنے ہاتھ کی محنت سے پیدا کرتے تھے ۔ پس اس حدیث میں اور اس حدیث میں جو اوپر حضرت داؤد علیہ السلام سے متعلق گذری ، یہ دلیل ہے کہ کمانا اور محنت ومشقت کے ذریعہ اپنا حلال رزق حاصل کرنا انیباء علیہم السلام کی سنت میں سے ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں