مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ قیامت کی علامتوں کا بیان ۔ حدیث 24

ایک پیشگوئی

راوی:

وعن أبي سعيد الخدري قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم والذي نفسي بيده لا تقوم الساعة حتى تكلم السباع الإنس وحتى تكلم الرجل عذبة سوطه وشراك نعله ويخبره فخذه بما أحدث أهله بعده . رواه الترمذي .

" اور حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ " اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک درندے آدمیوں سے ہمکلام نہ ہونے لگیں گے اور جب تک آدمی کے کوڑے (چابک ) کا پھندنا اور اس کے جوتے کا تسمہ اس سے باتیں نہ کرنے لگے گا، اور (یہی نہیں بلکہ ) انسان کی ران اس کو یہ بتایا کرے گی کہ اس کے اہل وعیال نے اس کی عدم موجدگی میں کونسے نئے کام اور کیا نئی بات کی ہے ۔" (ترمذی)

یہ حدیث شیئر کریں