جنّت کا ایک بازار
راوی:
وعن علي رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إن في الجنة لسوقا ما فيها شرى ولا بيع إلا الصور من الرجال والنساء فإذا اشتهى الرجل صورة دخل فيها " . رواه الترمذي وقال : هذا حديث غريب
" اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ : " جنّت میں ایک بازار ہے جس میں خرید وفروخت نہیں ہوگی بلکہ وہاں مردوں اور عورتوں کی (طرح طرح کی حسین وجمیل) صورتیں نظر آئیں گی جو شخص (خواہ مرد ہو یا عورت ، وہاں جس صورت کو پسند کرے گا اس میں سما جائے گا اور اسی پسندیدہ شکل وصورت اختیار کرے گا جیسا کہ جن اور فرشتے دنیا میں جس شکل وصورت میں چاہتے ہیں ظاہر ہوتے ہیں۔