مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ جنت اور اہل جنت کے حالات کا بیان ۔ حدیث 203

جنت کے مردوں کا ذکر

راوی:

وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " أهل الجنة جرد مرد كحلى لا يفنى شبابهم ولا تبلى ثيابهم " . رواه الترمذي والدارميوعن

" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جنتی بغیر بالوں کے امرد ہوں گے ، ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی ، ان کا شباب کبھی فنا نہ ہوگا اور ان کے کپڑے کبھی پرانے نہ ہوں گے ۔ " ( ترمذی ، دارمی )

تشریح :
لفظ جرد اصل میں اجرد کی جمع ہے اور اجرد اس شخص کو کہتے ہیں جس کے بدن پر بال نہ ہوں ، اسی طرح مرد ، امرد کی جمع ہے ، جس کے معنی ہیں بے داڑھی کا جوان نیز لفظ کحلی (فعلی کے وزن پر ) مکحول کے معنی میں ہے یعنی وہ شخص جس کی پلکوں کی جڑیں پیدائشی سیاہ ہوں اور ایسا نظر آتا ہو کہ اس نے آنکھوں میں سرمہ لگا رکھا ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں