جنت کی اشیاء کا ذکر
راوی:
وعن سعد بن أبي وقاص عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " لو أن ما يقل ظفر مما في الجنة بدا لتزخرفت له ما بين خوافق السماوات والأرض ولو أن رجلا من أهل الجنة اطلع فبدا أساوره لطمس ضوؤه ضوء الشمس كما تطمس الشمس ضوء النجوم " . رواه الترمذي وقال : هذا حديث غريب
" اور حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جنت کی چیزوں ( یعنی زینت وآرائش کی اشیاء ) میں سے اگر ناخن کے برابر بھی کوئی چیز دنیا میں ) آجائے تو آسمان وزمین کی اطراف وجوانب تک کی دنیا کی ، ہر چیز رونق پا جائے اور حقیقت یہ ہے کہ اگر جنتیوں میں سے کوئی شخص دنیا کی طرف ، جھانکے اور اس کے ( ہاتھوں کے ) کڑے نمایاں ہو جائیں تو ان کی چمک دمک سورج کی روشنی کو ماند کردے جیسا کہ سورج ستاروں کی روشنی کو ماند کر دیتا ہے اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے ۔ "