مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ قیامت کی علامتوں کا بیان ۔ حدیث 20

حضرت امام مہدی کی سخاوت

راوی:

وعنه
عن النبي صلى الله عليه وسلم في قصة المهدي قال فيجيء إليه الرجل فيقول يا مهدي أعطني أعطني . قال فيحثي له في ثوبه ما استطاع أن يحمله . رواه الترمذي .

اور حضرت سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت امام مہدی کے واقعہ کے سلسلہ میں یہ بھی نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( ان کے عدل وانصاف کا ذکر نے کے بعد ) یہ فرمایا کہ امام مہدی (کے جود وسخاوت کی یہ حالت ہوگی کہ ان ) کے پاس ایک شخص آئے گا اور کہے گا کہ مجھے کچھ عطا کیجئے ، مجھے عطا کیجئے ۔ چنانچہ مہدی اس کو دونوں ہاتھوں سے بھر کر اتنا دیں گے جتنا کہ وہ اپنے کپڑے میں بھر کر اٹھا سکے اور لے جا سکے ۔ " (ترمذی )

تشریح
حضرت مہدی سوال کرنے والے کی حرص کو دیکھ کر اس کو بے حساب روپیہ پیسہ اور مال واسباب دیں گے تاکہ وہ آئندہ کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلائے اور اپنے دل میں کوئی تنگی اور غم محسوس نہ کرے ۔

یہ حدیث شیئر کریں