مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ قیامت کی علامتوں کا بیان ۔ حدیث 12

قیامت کی پہلی علامت

راوی:

وعن أنس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أول أشراط الساعة نار تحشر الناس من المشرق إلى المغرب . رواه البخاري .

" اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ " قیامت کی علامتوں سے پہلی علامت وہ آگ ہوگی جو لوگوں کو مشرق سے مغرب کی طرف ہانک کر لے جائے گی ۔" (بخاری)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جو علامتیں قیامت کے بالکل قریب ظہور پذیر ہوں گی ان میں سب سے پہلی علامت وہ آگ ہے جو لوگوں کو مشرق سے مغرب کی طرف ہانک کر لے جائے گی ، ورنہ ظاہر ہے کہ اس آگ کو قیامت کی سب سے پہلی علامت کس طرح قرار دیا جاسکتا ہے جب کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آگ کو بھی قیامت کی علامتوں میں سے شمار کیا ہے ، جس کا ذکر اوپر کی حدیث میں گذرا اور جو روایت کے مطابق ٦٥٠ ھ میں نمودار بھی ہو چکی ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں