دوزخی منہ کے بل چل کر میدان حشر میں آئینگے
راوی:
وعن أنس أن رجلا قال يا نبي الله كيف يحشر الكافر على وجهه يوم القيامة ؟ قال أليس الذي أمشاه على الرجلين في الدنيا قادرا على أن يمشيه على وجهه يوم القيامة ؟ . متفق عليه .
" اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا کہ یا نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن کافر منہ کے بل چل کر کس طرح میدان حشر میں آئیں گے یعنی کسی کے لئے منہ کے بل چلنا کیسے ممکن ہوگا ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " حقیقت یہ ہے کہ جس ذات ( یعنی اللہ تعالیٰ نے اس (کافر) کو دنیا میں پاؤں کے بل چلایا وہی ذات اس کو قیامت کے دن منہ کے بل چلانے پر بھی قادر ہے ۔ " (بخاری ومسلم )