کسی کا راز امانت کی طرح ہے
راوی:
وعن جابر بن عبد الله عن النبي صلى الله عليه وسلم قال إذا حدث الرجل الحديث ثم التفت فهي أمانة . رواه الترمذي وأبو داود
" اور حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا جب کوئی شخص کوئی ایسی بات کہے جس کا وہ اخفاء چاہتا ہوں اور پھر وہ چلا جائے تو اس کی وہ بات امانت ہے۔ (ترمذی، ابوداؤد)
مطلب یہ ہے کہ اس کی وہ بات سننے والوں کے لئے ایک امانت کا حکم رکھتی ہے ان کو چاہیے کہ وہ اس امانت میں خیانت نہ کریں یعنی اس کو ظاہر نہ کریں۔