مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ کھانے کا بیان ۔ حدیث 99

کھاتے وقت بسم اللہ پڑھنے کی اہمیت

راوی:

وعن حذيفة قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إن الشيطان يستحل الطعام أن لا يذكر اسم الله عليه " . رواه مسلم

" اور حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جس کھانے پر اللہ کا نام نہ لیا جائے ، اس کو شیطان اپنے لئے حلال سمجھتا ہے ۔ " ( مسلم )

تشریح
" حلال سمجھتا ہے " کا مطلب یہ ہے کہ وہ ( شیطان ) اس کھانے پر قادر ہو جاتا ہے ( یعنی کھانے والے کے ساتھ وہ بھی اس میں سے کھاتا ہے ) یہ مطلب اس صورت میں ہے جب کہ حدیث کو اس کے ظاہری معنی پر محمول کیا جائے، اور بعض حضرات نے یہ تاویل بیان کی ہے کہ جو کھانا بسم اللہ پڑھ کر نہ کھایا گیا ہو وہ ایسا ہے گویا اس کو شیطان کھا گیا ہے ، یا یہ مراد ہو کہ اس کھانے کو اللہ تعالیٰ کی غیر مرضی کی جگہ صرف کرنا ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں