مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ معاملات میں احتراز اور توقف کرنے کا بیان ۔ حدیث 959

عداوت کی برائی۔

راوی:

وعنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم تعرض أعمال الناس في كل جمعة مرتين يوم الإثنين ويوم الخميس فيغفر لكل مؤمن إلا عبدا بينه بين أخيه شحناء فيقال اتركوا هذين حتى يفيئا . رواه مسلم

" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا ہر ہفتہ میں دوبار پیر اور جمعرات کے دن پروردگار کے حضور کے لوگوں کے عمل پیش کئے جاتے ہیں چنانچہ ہر مومن بندہ کی مغفرت کی جاتی ہے علاوہ ازیں اس بندہ کے جو اپنے اور کسی مسلمان کے درمیان عداوت رکھتا ہو ان کے بارے میں کہہ دیا جاتا ہے کہ ان دونوں کو مہلت دو تاکہ وہ رجوع کر لیں اور عداوت سے باز آ جائیں۔ (مسلم)

یہ حدیث شیئر کریں