مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ ممنوع چیزوں یعنی ترک ملاقات انقطاع تعلق اور عیب جوئی کا بیان ۔ حدیث 955

ممنوع چیزوں یعنی ترک ملاقات، انقطاع تعلق اور عیب جوئی کا بیان

راوی:

" تھاجر " کے معنی ہیں ترک کرنا کاٹنا اور تقاطع کے معنی بھی یہ ہیں اس اعتبار سے لفظ تقاطع معنوی طور پر تھاجر کی وضاحت اور اس کے بیان کے لئے ہے اور ان دونوں لفظوں سے مراد ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان سے تین دن سے زیادہ اسلام کلام اور ملنا جلنا چھوڑے رکھنا صحبت و ہم نشینی کے تعلق کو مقطع رکھنا اور اسلامی بھائی چارے کو نظر انداز کرنا چونکہ ان امور کی ممانعت علی الاطلاق نہیں ہے بلکہ بعض حالت میں اور بعض قیود کے ساتھ ان کو اختیار کرنا کوئی گناہ نہیں رکھتا اس لئے مذکورہ بالا عنوان میں یوں کہا گیا ہے ماینھی عنہ التھاجر والتقاطع۔" عورات " عورت کی جمع ہے اور لغت میں عورت اس چیز کو کہتے یہں جو شرم کی متقاضی ہو اور جس کے ظاہر ہونے کو کوئی شخص پسند نہ کرتا ہو بلکہ چاہتا ہو کہ وہ چیز پوشیدہ رہے جیسا کہ کسی شخص میں کسی عیب اور نقصان کا ہونا اور اس اعتبار سے اتباع عورت کا مطلب ہے کسی کی عیب جوئی کرنا۔

یہ حدیث شیئر کریں