مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ ممنوع چیزوں یعنی ترک ملاقات انقطاع تعلق اور عیب جوئی کا بیان ۔ حدیث 948

کسی سے بھائی چارہ قائم کرو تو اس کا اور اس کے ماں باپ وقبیلہ کا نام معلوم کر لو۔

راوی:

وعن يزيد بن نعامة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا آخى الرجل الرجل فليسأله عن اسمه واسم أبيه وممن هو ؟ فإنه أوصل للمودة . رواه الترمذي

" اور حضرت یزید بن نعامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا جب کوئی شخص کسی سے بھائی چارہ قائم کرتا ہے تو چاہیے کہ وہ اس سے اس کا اور اس کے باپ کا نام دریافت کر لے اور پوچھ لے کہ وہ کس قبیلہ سے تعلق رکھتا ہے کیونکہ یہ دریافت کرنا دوستی اور تعلق کو بہت زیادہ مفید اور مضبوط تر بنانے کا ذریعہ ہوگا۔ (ترمذی)۔

یہ حدیث شیئر کریں