سنگدلی کا علاج
راوی:
وعن أبي هريرة أن رجلا شكا إلى النبي صلى الله عليه وسلم قسوة قلبه فقال امسح رأس اليتيم وأطعم المسكين . رواه أحمد
" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ سے ایک شخص نے اپنی سنگدلی کی شکایت کی اور اس کا علاج پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرا کرو اور مسکین کو کھانا کھلایا کرو۔ (احمد)