مسلمانوں کی حاجت روائی کی فضیلت
راوی:
وعن أنس قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من قضى لأحد من أمتي حاجة يريد أن يسره بها فقد سرني ومن سرني فقد سر الله ومن سر الله أدخله الله الجنة
" اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا جو آدمی میری امت میں سے کسی شخص کی کسی دنیاوی حاجت و ضرورت کو پورا کریں گے اور اس سے اس کا مقصد اس کو خوش کرنا ہے تو اس نے مجھ کو خوش کیا کیونکہ مسلمان کی خوشی ہوتی ہے اور جس نے مجھ کو خوش کیا اس نے اللہ کو خوش کیا اور جس نے اللہ کو خوش کیا اس کو اللہ جنت میں داخل کرے گا۔
تشریح
مسلمان کی حاجت روائی کی فضیلت کو جامع صغیر کی روایت میں جس کو خطیب نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کیا ہے یوں بیان کیا گیا ہے کہ آپ نے فرمایا جس شخص نے اپنے مسلمان بھائی کی کسی حاجت و ضرورت کو پورا کیا تو اس کو حج و عمرہ کرنے والے شخص کی ثواب مانند ثواب ملتا ہے۔