بچوں کی صحیح تربیت وتادیب کی اہمیت
راوی:
وعن أيوب بن موسى عن أبيه عن جده أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ما نحل والد ولده من نحل أفضل من أدب حسن . رواه الترمذي والبيهقي في شعب الإيمان وقال الترمذي هذا عندي حديث مرسل
" اور حضرت ایوب بن موسی اپنے والد حضرت موسی اور وہ ایوب کے دادا حضرت ابن سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا کوئی باپ اپنے بیٹے کو نیک ادب اور صحیح تربیت سے بہتر کوئی چیز نہیں دیتا۔ ترمذی نے کہا ہے کہ میرے نزدیک یہ حدیث مرسل ہے۔
تشریح
مطلب یہ ہے کہ ایک باپ کی طرف سے اپنے بیٹے کے لئے جو چیز سب سے زیادہ قیمتی اور سب سے زیادہ مفید ہو سکتی ہے وہ صحیح تعلیم و تربیت ہے اور نیک تادیب ہے۔