تحنیک ایک مسنون عمل ہے
راوی:
وعن عائشة : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم كان يؤتى بالصبيان فيبرك عليهم ويحنكهم . رواه مسلم
" اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ( نو زائیدہ ) بچے لائے جاتے چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لئے برکت کی دعا کرتے یعنی ان کے سامنے فرماتے ، بارک اللہ علیک اللہ تعالیٰ تجھ پر برکت و رحمت نازل فرمائے ) اور ان کے تحنیک کرتے ۔ " ( مسلم )
تشریح
" تحنیک " یہ ہے کہ کھجور یا کسی اور میٹھی چیز کو چبا کر بچے کے تالو میں لگایا جائے چنانچہ یہ تحنیک ایک مسنون عمل ہے اور بہتر یہ ہے کہ تحنیک کرنے والا کوئی نیک اور صالح آدمی ہو ۔