مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ نیکی و صلہ رحمی کا بیان ۔ حدیث 877

بڑا بھائی باپ کی مانند ہے

راوی:

وعن سعيد بن العاص قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم حق كبير الإخوة على صغيرهم حق الوالد على ولده . روى البيهقي الأحاديث الخمسة في شعب الإيمان

" اور حضرت سعید بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا چھوٹے بھائی پر بڑے بھائی کا وہی حق ہے جو بیٹے پر اس کے باپ کا ہوتا ہے یہ پانچوں روایتیں بہیقی نے شعب الایمان میں نقل کی ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں