عقیقہ کرنے کا حکم
راوی:
عن سلمان بن عامر الضبي قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " مع الغلام عقيقة فأهريقوا عنه دما وأميطوا عنه الأذى " . رواه البخاري
" حضرت سلمان بن عامر ضبی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا " لڑکے کی پیدائش پر عقیقہ کرنا ( مسنون یا مستحب ) ہے لہٰذا اس کی طرف سے جانور ذبح کرو اور اس سے ایذاء ( یعنی اس کے سر کے بال اور میل کچیل ) دور کرو ) ۔ " ( بخاری )