مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ نیکی و صلہ رحمی کا بیان ۔ حدیث 860

ماں اولاد کے نیک سلوک کی زیادہ مستحق ہے۔

راوی:

وعن بهز بن حكيم عن أبيه عن جده قال قلت يا رسول الله من أبر ؟ قال أمك قلت ثم من ؟ قال أمك قلت ثم من ؟ قال أمك قلت ثم من ؟ قال أباك ثم الأقرب فالأقرب رواه الترمذي وأبو داود

" اور حضرت بہز بن حکیم اپنے والد سے اور وہ بہز کے دادا (حضرت معاویہ ابن صدہ) سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ میں کس کے ساتھ بھلائی اور نیک سلوک کرو؟ حضور نے فرمایا اپنی ماں کے ساتھ میں نے عرض کیا پھر کس کے ساتھ آپ نے فرمایا اپنی ماں کے ساتھ میں نے عرض کیا پھر کس کے ساتھ آپ نے فرمایا اپنے باپ کے ساتھ اور پھر اس کے ساتھ جو ماں باپ کے بعد تمہارا قریب تر عزیز ہے جیسے بہن بھائی پھر اس کے ساتھ جو ان بھائی بہن کے بعد اوروں میں زیادہ قریبی عزیز ہے جیسے چچا اور ماموں اور اسی ترتیب کے مطابق چچاؤں اور ماموں کی اولاد وغیرہ) ترمذی، ابوداؤد)

یہ حدیث شیئر کریں