جنات کی قسمیں
راوی:
وعن أبي ثعلبة الخشني يرفعه : " الجن ثلاثة أصناف صنف لهم أجنحة يطيرون في الهواء وصنف حيات وكلاب وصنف يحلون ويظعنون " . رواه في شرح السنة
" اور حضرت ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بطریق مرفوع نقل کرتے ہیں کہ ( آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنات کی تین قسمیں ہیں ، ایک تو وہ جن کے پر ہوتے ہیں اور وہ ہوا میں اڑتے ہیں ، دوسری قسم وہ ہیں جو سانپ اور کتے ( کی شکل میں نظر آتے ہیں ، اور تیسری قسم وہ ہیں جو منزل پر اترتے اور کوچ کرتے ہیں ۔ " ( شرح السنۃ )