مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ نیکی و صلہ رحمی کا بیان ۔ حدیث 841

برو صلہ کا بیان

راوی:

" بر" باء کے زیر کے ساتھ کے معنی نیکی و احسان کے ہیں اور عام طور پر اس لفظ کا اطلاق اس نیکی و بھلائی پر ہوتا ہے جس کا تعلق ماں باپ کی اطاعت و فرمانبرداری اور ان کے ساتھ اچھے برتاؤ سے ہوتا ہے اسی لئے لغت کی کتابوں میں لکھا ہے کہ بر کے معنی ماں باپ کی فرمانبرداری و اطاعت کرنا۔ مذکورہ بالا عنوان میں بھی اس لفظ کے یہی معنی مراد ہیں واضح رہے کہ اس لفظ کی ضد عقوق ہے جس کے معنی ماں باپ کی نافرمانی کرنا اور ان کے ساتھ سر کشی و ایذاء رسانی کا برتاؤ کرنا۔
" صلہ " کے لغوی معنی ملانا اور پیوند لگانا ہے لیکن عام اصطلاح میں اس کے معنی ہیں اپنے اعزاء و اقا رب کے ساتھ احسان اور اچھے سلوک کا معاملہ کرنا اور ان کو عطاء و بخشش اور اپنی مالی و اخلاقی مدد و اعانت کے ذریعہ فائدہ و راحت پہنچانا، چنانچہ عنوان میں اس لفظ کے یہی معنی مراد ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں