مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 84

گدھے کا گوشت کھانے کی ممانعت

راوی:

وعن زاهر الأسلمي قال : إني لأوقد تحت القدور بلحوم الحمر إذ نادى منادي رسول الله صلى الله عليه و سلم : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم ينهاكم عن لحوم الحمر . رواه البخاري

" اور حضرت زاہر اسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ( ایک دن ) میں اس ہانڈی کے نیچے آگ جلا رہا تھا ، جس میں گدھے کا گوشت ( پکنے کے لئے رکھا ہوا ) تھا کہ اچانک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اعلان کرنے والے نے یہ اعلان کیا کہ " رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرماتے ہیں ۔ " ( بخاری )

یہ حدیث شیئر کریں