مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 820

تعریف پر مشتمل خوش طبعی

راوی:

وعنه أن النبي صلى الله عليه وسلم قال له يا ذا الأذنين . رواه أبو داود والترمذي .

" اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کریم نے ان سے فرمایا اے دو کانوں والے۔ (ابوداؤد، ترمذی)

تشریح
ا نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دو کانوں والے کے ذریعہ جو مخاطب فرمایا تو اس میں خوش طبعی و ظرافت بھی تھی اور ان کے تئیں اس تعریف و توصیف کا اظہار بھی مقصود تھا کہ تم نہایت فہیم و ذکی ہو اور تم سے جو بات کہی جاتی ہے اس کو تم خوب اچھی طرح سنتے ہو۔

یہ حدیث شیئر کریں