وہ چھ امور جو جنت کے ضامن ہیں
راوی:
وعن عبادة بن الصامت أن النبي صلى الله عليه وسلم قال اضمنوا لي ستا من أنفسكم أضمن لكم الجنة اصدقوا إذا حدثتم وأوفوا إذا وعدتم وأدوا إذا ائتمتنم واحفظوا فروجكم وغضوا أبصاركم وكفوا أيديكم
" اور حضرت عبادہ بن صامت روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگ اپنے بارے میں مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دو یعنی چھ باتوں پر عمل کرنے کا عہد کر لو تو میں نجات پائے ہوئے اور صالحین کے ساتھ تمہارے جنت میں جانے کا ضامن بنتا ہوں۔ (١) جب بھی بولو سچ بولو (٢) وعدہ کرو تو پورا کرو (٣) تمہارے پاس امانت رکھی جائے تو امانت ادا کرو (٤) اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرو یعنی حرام کاری سے بچو (٥) اپنی نگاہ کو محفوظ رکھو یعنی اس چیز کی طرف نظر اٹھانے سے پرہیز کرو جس کو دیکھنا جائز نہیں (٦) اپنے ہاتھوں پر قابو رکھو یعنی اپنے ہاتھوں کو ناحق مارنے اور حرام و مکروہ چیزوں کو پکڑنے سے باز رکھو، یا یہ کہ اپنے آپ کو ظلم و تعدی کرنے سے باز رکھو۔