مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 803

زبان کی ہلاکت خیزی اور حضرت ابوبکر صدیق کا خوف

راوی:

وعن أسلم قال إن عمر دخل يوما على أبي بكر الصديق رضي الله عنهم وهو يجبذ لسانه . فقال عمر مه غفر الله لك . فقال أبو بكر إن هذا أوردني الموارد . رواه مالك

" اور حضرت اسلم کہتے ہیں کہ ایک دن حضرت عمر فاروق امیرالمومنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو (دیکھا کہ) حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی زبان کو کھینچ رہے ہیں (یعنی اپنی زبان کے تئیں اس قدر غیظ و غضب کا اظہار کر رہے تھے کہ اس کو انگلیوں سے پکڑ پکڑ کر کھینچ رہے تھے اور ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے اس کو نکال باہر پھینک دیں گے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ دیکھ کر کہا کہ ٹھہریے ایسا نہ کیجیے اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرمائے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ (یہ زبان اسی سزا کی مستوجب ہے کیونکہ) اس نے مجھے ہلاکت کی جگہوں میں ڈالا ہے۔ (مالک)

یہ حدیث شیئر کریں