مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 784

بد دعا کرنے کی ممانعت

راوی:

وعن سمرة بن جندب قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تلاعنوا بلعنة الله ولا بغضب الله ولا بجهنم . وفي رواية ولا بالنار . رواه الترمذي وأبو داود

" اور حضرت سمرہ بن جندب کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا آپس میں ایک دوسرے کے لئے نہ تو اللہ کی لعنت کی بد دعا کر نہ اللہ کے غضب کی اور نہ جہنم میں جانے کی بد دعا کرو۔ (ترمذی، ابوداؤد)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ یوں تو کسی صورت میں بھی کسی مسلمان کو اپنے کسی مسلمان بھائی کے حق میں بد دعا نہ کرنی چاہیے کہ یہ کوئی اچھی بات نہیں لیکن اللہ کی لعنت وغیرہ جیسے چیزوں کی بد دعا کرنا تو سخت برا اور گناہ کی بات ہے چنانچہ کسی کے حق میں اس طرح بد زبانی نہ کرنی چاہیے کہ تجھ پر اللہ کی لعنت ہو یا تجھ پر اللہ کا غضب ٹوٹے یا اللہ کرے تو جہنم میں جائے اور یا اللہ کرے تو دوزخ کی گھاٹی میں جلے وغیرہ وغیرہ۔

یہ حدیث شیئر کریں