کمال ایمان کے منافی چیزیں
راوی:
وعن ابن مسعود قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ليس المؤمن بالطعان ولا باللعان ولا الفاحش ولا البذيء . رواه الترمذي والبيهقي في شعب الإيمان . وفي أخرى له ولا الفاحش البذيء . وقال الترمذي هذا حديث غريب
" اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا۔ (کامل) مومن نہ تو طعن کرنے والا ہوتا ہے نہ لعن کرنے والا نہ فحش گوئی کرنے والا ہوتا ہے ۔ نہ زبان درازی کرنے والا اور بہیقی کی روایت میں فحش نہ گوئی کرنے والا زبان دراز کے الفاظ ہیں یعنی اس روایت میں بذی کو فاحش کی صفت قرار دیا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ شخص کامل مومن نہیں ہو سکتا جو حد سے زیادہ فحش گوئی کرنے والا ہو نیز ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔