مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 779

زبان کے فتنہ سے بچو

جھوٹ بولنا حفاظت کرنے والے فرشتوں کو اپنے سے دور کر دیتا ہے۔

راوی:

وعن سفيان بن عبد الله الثقفي قال قلت يا رسول الله ما أخوف ما تخاف علي ؟ قال فأخذ بلسان نفسه وقال هذا . رواه الترمذي وصححه

وعن ابن عمر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا كذب العبد تباعد عنه الملك ميلا من نتن ما جاء به . رواه الترمذي

" اور حضرت سفیان بن عبداللہ ثقفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن میں نے عرض کیا یا رسول اللہ آپ میرے بارے میں جن چیزوں سے ڈرتے ہیں ان میں سب سے زیادہ خوفناک چیز کون سی ہے؟ حضرت سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ سن کر) اپنی زبان مبارک کو پکڑا اور فرمایا کہ یہ چیز یعنی تمہارے بارے میں مجھے سب سے زیادہ ڈر اس زبان سے لگتا ہے کہ گناہ کی اکثر باتیں اس سے سرزد ہوتی ہیں لہذا تم اس زبان کے فتنہ سے بچو۔ ترمذی نے اس روایت کو نقل کیا ہے کہ اور اس کو صحیح قرار دیا ہے۔

اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔جب کوئی بندہ جھوٹ بولتا ہے تو اس کی پیدا کی ہوئی چیز یعنی جھوٹ کی بدبو کی وجہ سے (حفاظت کرنے والے ) فرشتے اس سے کوس بھر دور چلے جاتے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں