کسی شخص کو دشمن اللہ نہ کہو
راوی:
وعنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من دعا رجلا بالكفر أو قال عدو الله وليس كذلك إلا حار عليه . متفق عليه
" اور حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی کو کافر کہہ کر پکارے یا کسی کو اللہ کا دشمن کہے اور وہ واقعتًا ایسا نہ ہو تو اس کا کہا ہواخود اس پر لوٹ پڑتا ہے یعنی کہنے والاخود کافر یا اللہ کا دشمن ہوجاتا ہے۔ (بخاری، مسلم)