مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 748

زبان کی حفاظت، غیبت اور برا کہنے کا بیان

راوی:

" غیبت " کے معنی ہیں پیٹھ پیچھے بدگوئی کرنا، یعنی کسی شخص کی عدم موجودگی میں اس کے متعلق ایسی باتیں کرنا کہ جس کو اگر وہ سنے تو ناپسند کرے۔

" شتم " کے معنی ہیں گالی دینا یعنی کسی کو کوئی فحش بات کہنا بدزبانی کرنا برا بھلا کہنا اور کسی کو ایسے الفاظ کے ذریعہ یاد و مخاطب کرنا جوشریعت واخلاق اور تہذیب وشائستگی کے خلاف ہوں۔
بہرحال اس باب میں وہ احادیث نقل کی جائیں گی جن سے یہ واضح ہوگا کہ زبان کو ایسے الفاظ وکلام سے بچانا چاہیے جن کو زبان پر لانا شرعی ، اخلاقی، اور معاشرتی طور پر ناروا ہے، خصوصا غیبت، گالم گلوچ، اور بدزبانی وبدکلامی، نیز ان احادیث سے یہ بھی معلوم ہوگا کہ ان چیزوں میں شرعی طور پر کیا برائی ہے اور ان کا ارتکاب کرنے والا شریعت واخلاق کی نظر میں کس کی نظر میں کس قدر ناپسندیدہ ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں