مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 742

حضرت حسان رضی اللہ عنہ کی فضیلت

راوی:

عن عائشة قالت كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يضع لحسان منبرا في المسجد يقوم عليه قائما يفاخر عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أوينافح . ويقول رسول الله صلى الله عليه وسلم إن الله يؤيد حسان بروح القدس ما نافح أو فاخر عن رسول الله صلى الله عليه وسلم . رواه البخاري

" حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد نبوی میں مشہور شاعر اسلام حضرت حسان کے لئے منبر رکھوا دیتے جس پر وہ کھڑے ہو کر اپنے اشعار سناتے اور ان اشعار میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اظہار فخر کرتے تھے یا یہ الفاظ ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کفار کے دین مخالف اشعار اور ہجو کا مقابلہ کرتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ذریعہ حسان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تائید کرتا ہے جب تک کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مقابلہ کرتے ہیں۔ یا یہ الفاظ ہیں کہ جب تک وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اظہار فخر کرتے ہیں۔ (بخاری)۔

یہ حدیث شیئر کریں