مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 722

بعض اشعار حکمت ودانائی کے حامل ہوتے ہیں

راوی:

وعن أبي بن كعب قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إن من الشعر حكمة . رواه البخاري

" اور حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بعض شعر حکمت (کاحامل) ہوتا ہے۔ (بخاری)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ سارے اشعار برے نہیں ہوتے بلکہ ان میں سے بعض اچھے اور فائدہ مند بھی ہوتے ہیں کہ ان کے ذریعہ حکمت و دانائی کی باتیں معلوم ہوتی ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں