مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 690

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت پر اپنی کنیت مقرر نہ کرو

راوی:

عن أنس قال كان النبي صلى الله عليه وسلم في السوق فقال رجل يا أبا القاسم فالتفت إليه النبي صلى الله عليه وسلم فقال إنما دعوت هذا . فقال النبي صلى الله عليه وسلم سموا باسمي ولا تكنوا بكنيتي . متفق عليه . ( متفق عليه )

" اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بازار میں تھے کہ ایک شخص نے کسی کو ابوالقاسم کہہ کر پکارا، آپ نے پلٹ کر اس شخص کی طرف دیکھا اس نے عرض کیا کہ میں نے آپ کو نہیں پکارا بلکہ اس شخص کو آواز دی تھی اور یہ کہہ کر ایک شخص کی طرف اشارہ کیا جو وہاں موجود تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر فرمایا کہ تم میرے نام پر نام رکھ لو لیکن میری کنیت پر کنیت مقرر نہ کرو۔

یہ حدیث شیئر کریں